19 ستمبر ، 2020
ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے جماعت دہم کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 71.51 فیصد رہا۔
لاہور بورڈ کےترجمان کے مطابق 2 لاکھ 37 ہزار طالب علموں نے امتحان میں حصہ لیا جب کہ ایک لاکھ 69 ہزار 596 طلبہ پاس ہوئے۔
اس طرح کامیابی کا تناسب 71.51 فیصد رہا۔ لاہور بورڈنےامتحانی نتائج بورڈکی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کر دیے ہیں۔ طالب علم 80029 پر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔
چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے کامیاب طالب علموں کو مبارک دیتے ہوئے مستقبل میں ان کے تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
لاہور کے علاوہ پنجاب کے 9 بورڈز میں میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان بھی آج کیا جارہا ہے۔
اپنا نتیجہ یہاں سرچ کریں: