پاکستان
Time 20 ستمبر ، 2020

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ہوائی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان شکیل جاں بحق ہوگیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید خبریں :