پاکستان
Time 20 ستمبر ، 2020

اب پاکستان میں کینسر اور الرجی سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی

لاہور: پنجاب حکومت نے دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل2020 کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں صوبائی کابینہ نے دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنے والے عوام کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور سابق دور میں جعلی کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنے والی مافیا کو کھلی چھوٹ تھی۔  

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماضی میں متعلقہ ادارے سوئے رہے اور جعلسازی کے ذریعے عوام لٹتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ترمیمی بل سے عالمی معیار کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جاسکے گی اور اب کینسر، الرجی، جلدی امراض کا سبب بننے والے اجزاء سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ دکانوں پر جعلی اور غیر معیاری کاسمیٹکس مصنوعات کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی، عوام میں سیفٹی آف کاسمیٹکس سے متعلق شعور بیدار کرنا ضروری ہے۔

مزید خبریں :