پاکستان
Time 21 ستمبر ، 2020

کراچی: اسلحہ کے زور پر نوجوانوں سے بدفعلی کرنیوالے گروہ کے 2 کارندے گرفتار

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے نوجوانوں سے بدفعلی کرنے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

 ایف آئی اے حکام کے مطابق گلستان جوہر اور مختلف علاقوں میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نوجوان کو نوکری کا جھانسہ دے کر اسلحہ کے زور پر بدفعلی کرتے تھے، ملزمان نوجوانوں سے بدفعلی کی ویڈیو بین الااقومی پورن ایپ پر ڈالتے تھے جب کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے نوکری کا جھانسہ بھی دیتے تھے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گروہ کے گرفتار کارندوں نے کئی نوجوانوں سے زیادتی کے واقعات کا بھی انکشاف کیا ہے،کارندوں سے ملنے والے موبائل فون سے کئی غیر اخلاقی، زیادتی کی ویڈیوز اور بلیک میلنگ کے شواہد ملے ہیں جب کہ موبائل فونز سے متاثرہ لوگوں کی درجنوں ویڈیوز ملی ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ بیشتر متاثرہ لڑکوں نے بدنامی کے خوف سے شکایت نہیں کی لیکن ایک متاثرہ نوجوان نے سائبر کرائم سرکل سے چند روز پہلے رابطہ کیا تھا جس کے بعد کارروائی کی گئی تھی۔

مزید خبریں :