Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
22 ستمبر ، 2020

جیمز بانڈ کی چرائی گئی 5 بندوقیں تاحال برآمد نہ ہو سکیں

جاسوسی فلموں کے کردار جیمز بانڈ کی چرائی گئی 5 بندوقیں تاحال برآمد نہ کی جاسکیں، چوری کی گئی گنز میں سر راجر مور کی مشہور زمانہ بندوق بھی شامل ہے۔

جیمز بانڈ سیریز میں استعمال کی جانے والی گنز چرانے کے لیے جیمز بانڈکی فلموں جیسا طریقہ ہی اختیار کیا گیا تھا، جس کی برطانوی پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

حکام کے مطابق چور سفید فام تھے اور ان کا لہجہ مشرقی یورپ کے ممالک میں آباد افراد جیسا تھا جب کہ  صورتحال کی نگرانی کے لیے چوروں نے ایک کار بھی گھر کے باہر پارک کی ہوئی تھی۔ 

چوری کی گئی گنز میں جیمز بانڈ کا ماضی میں کردار ادا کرنے والے سر راجرمور کی والتھر  پی پی کے بھی شامل ہے جو انہوں نے ’آ ویو ٹو آ کِل‘  فلم میں استعمال کی تھی۔

علاوہ ازیں وہ میگنم بھی چرائی گئی جو دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد گن ہے، تاہم 6 ماہ میں صرف ’ڈائی اینیدر ڈے‘ میں استعمال کی جانے والی پیلے رنگ کی بندوق ہی ایسکس سے برآمد کی جا سکی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM