’شادی کے بعد سالگرہ بھی پورا مہینہ چلے گی؟‘

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا 

سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کی زد میں آنے والی اداکار جوڑی ایمن اور منیب  ایک مرتبہ پھر نشانے پر ہیں۔

اس سے قبل اداکار جوڑی کو ان کی شادی کی تقریبات پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اب ایمن منیب کو بیٹی کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منانے پر آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ایمن منیب کی بیٹی امل ایک سال کی ہوئی تھیں لیکن ماہِ محرم کے  احترام میں اداکار جوڑی نے کسی قسم کی تقریب کا انعقاد نہیں کیا تھا۔

لیکن ماہِ محرم ختم ہونے کے بعد اداکار جوڑی نے اپنی بیٹی امل کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا 
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا 
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا 

 بعدازاں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں جس پر  متعدد صارفین نے ان کی بیٹی کی پہلی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی لیکن چند صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

 
۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

سیدہ رابیل گیلانی نے ایمن کی انسٹاگرام پوسٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کی طرح سالگرہ بھی پورے مہینے چلے گی؟‘۔

 
۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

زرتاشہ نامی صارف نے کمنٹ کیا کہ ’اب کتنے دن ہیپی برتھ ڈے بولو گے، اب تو تاریخ بھی نکل گئی، سیلیبریشن بھی ہوگئی‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ کتنی مرتبہ ایک سال کی ہوگی؟‘۔

مزید خبریں :