Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
24 ستمبر ، 2020

ماڈل ایان علی کا اپنی آمدنی کا 50 فیصد فلاحی کاموں پر وقف کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل

لاہور: ماڈل ایان علی نے اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنےکا اعلان کیا ہے۔

ایان علی کا کہنا ہے کہ اپنی ڈیبیو البم اور تمام پروجیکٹس کا 50 فیصد منافع فلاحی کاموں کے لیے وقف کروں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہوں، ہمیشہ سوچا کہ دنیا میں بہتری کے لیے کیا کرسکتی ہوں۔

خیال رہے کہ 2010 میں بہترین ابھرتی ہوئی ماڈل قرار پانے والی ایان علی نے فلاحی کاموں کے لیے این جی او بنا رکھی ہے۔

ایان علی 2015 میں پاکستانی میڈیا پر اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہیں بیرون ملک جاتے ہوئے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا اور ان پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM