Time 24 ستمبر ، 2020
کھیل

سابق آسٹریلین بلے باز اور کمنٹیٹر ڈین جونز انتقال کر گئے

سابق آسٹریلین بلے باز اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر ڈین جونز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈین جونز اس وقت کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے اور کورونا کے باعث ممبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں بائیو سیکیور ماحول میں وقت گزار رہے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلین کرکٹر کو دل کا شدید دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

59 سالہ ڈین جونز نے آسٹریلیا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 216 رنز تھا جب کہ ایک روزہ میچوں مین انہوں نے 11 سنچریاں اور 46 ففٹیز اسکور کیں۔

ڈین جونز پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور مینٹور تھے اور وہ مختلف ممالک کی لیگز میں کمنٹری بھی کر چکے تھے۔

30 جنوری 1984 میں پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں میں ڈیبیو کرنے والے ڈین جونز نے 6 اپریل 1994 میں اپنا آخری میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا اور  اور انہیں سر ڈان بریڈ مین کی ٹیم کا اہم کھلاڑی تصور کیا جاتا تھا۔

مزید خبریں :