24 ستمبر ، 2020
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز 700 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی اور آج سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 1286 روپے کم ہوکر 96451 روپے پر آگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 35 ڈالر کم ہوکر 1857 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔