Time 24 ستمبر ، 2020
کھیل

عمران فرحت اور عمر گل کا کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ

عمرگل اور عمران فرحت— فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹرز عمران فرحت اور عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ 

 دونوں کرکٹرز نیشنل ٹی ٹونٹی کپ بلوچستان کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور جلد باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔

‏کرکٹر عمران فرحت نے جیو نیوز کو تصدیق کی ہے کہ انہوں نے گزشتہ سیزن میں ہی کہہ دیا تھا کہ کہ آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن ان کا آخری ہو گا۔ 

عمران فرحت نے 40 ٹیسٹ ، 58 ون ڈے اور 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جبکہ 222 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔

عمران فرحت کا کہنا ہے کہ اب کوچنگ کے پروفیشن سے جڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پورا سیزن کھیلتا ہوں یا نہیں ابھی دیکھوں گا انجوائے کرتا رہا تو کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ  خواہش ہے کہ نوجوانوں کو آگے لاؤں، کوچنگ کی پیشکش پہلے سے ہیں لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اس میں آنا چاہتا ہوں۔

‏ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009 کے ہیرو عمرگل نے کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔

 ملتان میں 30 ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شائقین کرکٹ عمر گل کو آخری بار بالنگ کرتا دیکھ سکیں گے۔ 

عمر گل نے بھی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ دونوں سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے درمیان یا آخر میں ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کر سکتے ہیں ۔

عمر گل نے 47 ٹیسٹ ، 130 ون ڈے میچز اور 60 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ 

عمر گل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے بھی ممبر ہیں اور اب کوچنگ سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں۔ 

امکان ہے کہ عمران فرحت اور عمر گل جلد کوچنگ سے وابستہ ہو جائیں گے۔ 

مزید خبریں :