شہر شہر
Time 24 ستمبر ، 2020

لاہور میں 70 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا

ملزمان میں مقتولہ کےگھر میں ملازمت کرنے والے میاں بیوی اور ان کا ایک رشتے دار شامل ہے— فوٹو: فائل

لاہور میں 70 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، خاتون کو ان کے ملازمین نے ہی قتل کیا۔

لاہور پولیس نے 70سالہ خاتون کےقتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار کر لیے، ملزمان میں مقتولہ کےگھر میں ملازمت کرنے والے میاں بیوی اور ان کا ایک رشتے دار شامل ہے۔

پولیس کےمطابق ڈیفنس بی کےعلاقے میں 70سالہ شاہدہ سلہری کو 2 دن پہلےقتل کیا گیا تھا جس کے بعد سے گھر سے ملازمین حسن اور اس کی بیوی اقرا غائب تھے۔

پولیس نے سراغ لگا کر ملزموں کو پکڑا تو انہوں نےقتل کا اعتراف کر لیا، ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے رشتے دار عاشق کے ساتھ مل کر شاہدہ کو سر پر ڈنڈے کے وار کرکے اور گلےمیں پھندا ڈال کر قتل کیا اور گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے سیونگ سرٹیفکیٹس اورطلائی زیورات لوٹ کرفرارہو گئے۔

ملزم میاں بیوی نے 12 روز  قبل ہی شاہدہ کے گھرمیں ملازمت اختیار کی تھی۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021