پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2020

کراچی: ضلع وسطی اور غربی سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز کا خاتمہ

کراچی پولیس نے ضلع غربی اور وسطی سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع کردیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ اقدام صفائی اور امن و امان کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔

عاصم خان قائمخانی کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت کو سرگرمی کے دوران 2 دن تک جھنڈے لگانے کی اجازت ہوگی جب کہ وال چاکنگ کی گئی تو وہ بھی مٹاناپڑےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تمام ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جاسکے جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :