Time 25 ستمبر ، 2020
صحت و سائنس

خوبصورت اور چمکدار جلد کیلئے بے حد آسان اور سستا ٹوٹکا

فوٹو: فائل 

جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے ہم طرح طرح کی چیزوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو چمکدار اور صحت مند جلد کے لیے ایک آسان اور سستا ٹوٹکا بتانے والے ہیں۔

جلد کو صحت مند اور خوبصورت بنانے کے لیے بھاپ لینا سب سے آسان اور سستا حل ہے جس کے لیے آپ کو کوئی بھی چیز خریدنی نہیں پڑے گی۔

فوٹو: فائل 

جلد کو تروتازہ اور ملائم رکھنے کے لیے ہفتے میں ایک مرتبہ بھاپ لینے کے بے شمار مثبت نتائج سامنے آتے ہیں، بھاپ لینے سے چہرے پر موجود بلڈ ویزلز (رگوں) میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جس کی وجہ سے جلد میں آکسیجن کی مقدار صحیح طریقے سے پہنچتی ہے۔

بھاپ لینے کی وجہ سے جب آپ کی جلد میں خون کی روانی بہتر ہوجاتی ہے تو اس سے جلد میں کولیجن پیدا ہوتا ہے جو کہ جلد کو جَلد مرجھانے سے پچاتا ہے۔

فوٹو: فائل 

دوسری جانب بھاپ لینے سے چہرے پر موجود پورس بھی صاف ستھرے ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے جلد نرم وملائم اور چمکدار نظر آنے لگتی ہے۔

ماہرین جِلد کا کہنا ہے کہ اگر آپ ضرورت سے زیادہ بھاپ لیں گے تو اس سے آپ کا چہرا خشک ہو سکتا ہے اس لیے ہفتے میں ایک بار بھاپ لینا بہتر ہے جب کہ چہرے پر 7 سے 8 منٹ سے زیادہ بھاپ لینے سے گریز کریں۔

مزید خبریں :