کاروبار
Time 25 ستمبر ، 2020

ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی تھی— فوٹو: فائل 

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز منفی رجحان رہا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز 1500 روپے کمی کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپےہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے سے 1859 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز منفی رجحان رہا اور 100انڈیکس 105 پوائنٹس کمی سے 41701 پر بند ہوا۔ 

حصص بازار میں آج 43 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15.42 ارب روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے بڑھ کر 7818 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :