دنیا
Time 26 ستمبر ، 2020

پاکستانی نژاد نوجوان کا گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے اخبار کے دفتر کے باہر چاقو حملہ

پیرس میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی اخبار کے سابقہ دفتر کے باہر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مرکزی ملزم کی عمر 18 برس ہے اور اس کا تعلق پاکستان سے ہے جب کہ مرکزی ملزم اور الجزائر کے شہری سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق حملے کا نشانہ بنائے گئے افراد کو گہرے زخم آئے ہیں۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ  حملے میں دستاویزی فلم بنانے والی کمپنی کے 2 ملازمین زخمی ہوئے ہیں اور حملہ آور ان کو جانتا نہیں تھا۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر داخلہ نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ملک میں نیا خونی حملہ کیا ہے۔

مزید خبریں :