پاکستان
Time 26 ستمبر ، 2020

2 سال کے بچے کو پڑوسی نے چھری سے قتل کردیا

فائل فوٹو

لودھراں: پڑوسی نے گلی میں کھیلنے والے 2 سال کے بچے کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا جب پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق محلہ قاضیاں والا میں 25 سالہ شخص عامر نے گلی میں کھیلتے ہوئے ہمسائے کے 2 سالہ بیٹے اویس کوچھری کے وار سے شدیدزخمی کردیا جو اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

ایس ایچ او کے مطابق 25 سالہ ملزم عامر ذہنی معذور ہے اور اس کے 7 بھائیوں میں سے تین ذہنی معذور ہیں جب کہ ملزم کے بڑے بھائی نے 5 ماہ قبل چھری کے وار کرکے اپنی اکلوتی بہن کو بھی قتل کردیا تھا اور اب وہ جیل میں ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :