ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی سلمان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کے بھائی اداکارہ سلمان سعید گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

اداکار سلمان سعید کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بھی شرکت کی۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی سلمان سعید کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی سلمان سعید بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور یہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزید خبریں :