Time 26 ستمبر ، 2020
پاکستان

سپرہائی وے نوری آباد کے قریب مسافر وین کو حادثہ، 13 افراد جاں بحق

کراچی سپرہائی وے نوری آباد کے قریب مسافر وین کو پیش آنے والے حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

حیدر آباد سے کراچی آنے والی ہائی ایس وین کو حادثہ ٹائی روڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیاجس کے نتیجے میں وین الٹ گئی اور پھر اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ نوری آباد کے قریب پیش آیا ، وین میں 20 سے 22 مسافرموجود تھے جن میں سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین حادثے میں ایک سال کی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی ہے جبکہ حادثے میں وین ڈرائیور بھی محفوظ رہا۔

حادثہ کیسے پیش آیا؟

سماجی کارکن سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ نوری آباد حادثہ کے مقام پر امدادی آپریشن مکمل کرلیاگیاہے، وین حادثے میں ابتک 13افراد کی لاشیں نکالی گئی،5 افراد کو زخمی حالات میں نکالاگیا ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی وین کے ڈرائیور نے کہا کہ حادثہ سے قبل آگے جانے والی گاڑی کا بونٹ نکل کر میری گاڑی کی ونڈ اسکرین پر لگاہے، ونڈاسکرین پر بونٹ لگنے کے بعد میں گاڑی کو کنڑول نہیں کرسکا۔

موٹروے پولیس کو دیے گئے بیان میں ڈرائیور نے بتایا کہ گاڑی بےقابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوئی اور پھر اس میں آگ لگ گئی۔

مزید خبریں :