Geo News
Geo News

Time 27 ستمبر ، 2020
پاکستان

تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں سے مزید 3 بچے انتقال کر گئے

تھرپارکر: غذائی قلت اور دیگر بیماریوں کے باعث سول اسپتال مٹھی میں مزید 3 بچے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت نے بھی غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث مزید 3 بچوں کے  انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال غذائی کمی اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے اب تک 63 بچے انتقال کر چکے ہیں۔