پاکستان
Time 27 ستمبر ، 2020

لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نقاب پوش افراد کا احتجاج

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے— فوٹو: اسکرین گریب

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر نقاب پوش افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’گو نواز گو‘ کے نعرے درج تھے تاہم نقاب پوش افراد مظاہرے کے کچھ دیر بعد منتشر ہوگئے۔

ذرائع شریف فیملی کے مطابق پولیس کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے احتجاج کیلئے اجازت نہیں مانگی تھی اور کورونا کے باعث 6 سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے احتجاجی مظاہرے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ 

اس سے قبل بھی جولائی 2018 میں تحریک انصاف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے  اور اس دوران لیگی حامیوں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :