کاروبار
Time 28 ستمبر ، 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 960 پوائنٹس کم ہو کر 40740 پر بند ہوا۔

دن بھر کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کم ہوا لیکن کاروبار کا اختتام پر 960 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

شیئرز بازارمیں آج 418 کمپنیوں کے 40 کروڑ شیئرز کےسودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 164 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 654 ارب روپے ہوگئی۔

دوسری جانب ملک میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہوگئی اور انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 165.89روپے کا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے سے 166 روپے 30 پیسے ہے ۔ 

مزید خبریں :