پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2020

شہباز شریف کی گرفتاری، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ہنگامی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔

مسلم لیگ ( ن)کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کااجلاس مسلم لیگ( ن) کے سیکرٹریٹ میں سہہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں متحدہ اپوزیشن کے رہنما شریک ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا صورتحال، دیگر سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے خلاف بھی حکومتی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر غور ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے فیصلوں پرعمل درآمدکے پلان کو حتمی شکل دینے پر مشاورت ہوگی جب کہ پی ڈی ایم رہنماحکومت کی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر لائحہ عمل بنائیں گے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات میں مبینہ حکومتی دھاندلی کےمقابلےکیلئے جوابی حکمت عملی پر غورکرےگا جب کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی مبینہ حکومتی دھاندلی کی جوابی حکمت بھی عملی زیر غور آئے گی۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی جس پر قومی احتساب بیورو(نیب) نے کمرہ عدالت سے انہیں گرفتار کیا۔

مزید خبریں :