کھیل
Time 29 ستمبر ، 2020

مقبول امریکی اینی میٹڈ سیریز میں پاکستان سپر لیگ کی دھوم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چرچے امریکا جاپہنچے، مقبول امریکی اینی میٹڈ ٹی وی سیریز کے نئے سیزن میں پاکستان سپر لیگ کی دھوم، کرداروں کے درمیان دلچسپ نوک جھونک رہی۔

لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے فینز آپس میں الجھ پڑے اور کرکٹ کے لیے پاکستانیوں کے جنون کا تذکرہ چِھڑ گیا۔

امریکی اینی میٹڈ ٹی وی سیریز ’Family Guy‘ کے Season 19 کا آغاز پاکستانیوں کے لیے ایک سرپرائز سے ہوا جہاں پی ایس ایل اور کرکٹ کے لیے پاکستانیوں کے جنون کا تذکرہ چھڑ گیا۔

سیریز کے کرداروں کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہوئی، لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے فینز آپس میں الجھ پڑے۔

قلندرز کے فینز بولے کہ لاہوریوں سے اچھی کرکٹ کوئی نہیں کھیلتا، دوسروں میں دم نہیں، لاہور کی ٹیم کو سپورٹ نہیں کررہے تو یہاں سے چلتے نظر آئیے۔

لاہور قلندرز کے فینز کا جوش دیکھ کر کراچی کنگز کے سپورٹر نے جھٹ ٹیم کی ٹی شرٹ پر جیکٹ پہنتے ہوئے تبصرہ کیا، کراچی کنگز کا سپوٹر ہوں لیکن مجھے مرنے کا کوئی شوق نہیں!

مزید خبریں :