کاروبار
Time 30 ستمبر ، 2020

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد: حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی تاہم پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل 2 روپے 40 پیسے سستاکردیاگیا ہے۔

ڈیزل کی نئی قیمت 104روپے 6 پیسےفی لیٹرمقرر کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 86 پیسےفی لیٹر  پر برقرار رکھی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 103روپے 97 پیسے پر برقرار ہے اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی 65 روپے 29 پیسے ہی رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 اکتوبر تک کیلئے ہوگا۔

مزید خبریں :