پاکستان
Time 01 اکتوبر ، 2020

ڈپٹی کمشنر میرپور خاص کورونا کے باعث انتقال کرگئے

فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد میمن کورونا کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق زاہد میمن کو 10 روز قبل کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبیعت بگڑنے پرانہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا تاہم بدھ کی رات وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

شہرکی سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے زاہد میمن کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :