Time 02 اکتوبر ، 2020
پاکستان

لاہور: کمپنی ملازمین کی ساتھی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فائل فوٹو

لاہور: نجی کمپنی کے ملازمین نے ساتھ کام کرنے والی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

جیونیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں افراد اس کے ساتھی تھے جنہوں نے اسے اچھی نوکری پر لگانے کا جھانسہ دیا اور ساتھ لے گئے۔

دونوں افراد لڑکی کو ایک ہوٹل میں لے کر گئے جہاں انہوں نے اس سے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے جب کہ لڑکی کی حالت غیر ہونے کی اطلاع ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی شیخوپورہ کی رہائشی ہے اور اس سے زیادتی کرنے والے ملزمان میں حسن اور عرفان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو اسپتال منتقل کرکے اس کا میڈیکل کرایا گیا ہے جب کہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے لیکن اب تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :