Time 02 اکتوبر ، 2020
کاروبار

پاکستان کا روس سے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے 1 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دےدی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔

اجلاس میں روس سے درآمدی گندم پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی اور روس سے گندم گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر درآمد کی جائیگی۔

اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں 50 لاکھ ٹن گندم سرکاری ذخائر میں موجود ہے، چار لاکھ 30 ہزار ٹن گندم نجی شعبے کے ذریعے درآمد کی گئی ہے، دسمبر 2020ء تک مزید ایک لاکھ 10 ہزار ٹن گندم درآمد کی جاسکے گی۔