02 اکتوبر ، 2020
مسلم لیگ (ن) کے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں شیڈول جلسے میں پارٹی کی نائب صدر مریم نواز لاہور سے براستہ گرینڈ ٹرنک (جی ٹی) روڈ پہنچیں گی۔
گوجرانوالہ جلسے کے لیے مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کیپٹن( ر) صفدر، خرم دستگیر، جاوید لطیف اور دیگرپارٹی ارکان شریک ہوئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں جلسہ جناح اسٹیڈیم میں کرنےکافیصلہ کیاگیا جب کہ مریم نواز جی ٹی روڈ سے ریلی کی شکل میں لاہور سے گوجرانوالہ پہنچیں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو پنجاب بھر میں جلسے کرنے کی ہدایت کی تھی۔
نواز شریف کی ہدایت کے بعد مسلم لیگ (ن) کا پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانولہ میں ہوگا۔