شہر شہر
Time 02 اکتوبر ، 2020

خواتین کی خریدو فرخت کرنے والا بین الصوبائی گروہ پکڑا گیا

گھوٹکی میں پولیس نے کارروائی کرکے خاتون کو 3 بچوں سمیت بازیاب کرالیا، خواتین کی خریدو فرخت کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان نے خاتون کو 4 روز قبل ملازمت اور بچوں کو تعلیم دلوانے کا جھانسہ دیگر اغوا کیا تھا۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کھمبڑا اطہر چنہ کے مطابق پولیس نے گڈو کشمور لنک روڈ پر چیکنگ کے دوران خواتین کو اغوا کر کے کراچی و دیگر علاقے میں فروخت کرنے والے گروہ کے دو ملزمان گرفتار کرلیا اورخاتون اوربچوں کوبازیاب کرالیا۔

ملزمان نے خاتون کو صادق آباد کے علاقے ماچھی گوٹھ سے چار روز قبل ملازمت اور بچوں کو تعلیم دینے کا جھانسہ دیگر اغوا کیا تھا جنہیں مختلف مقامات پر رکھنے کے بعد کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے پاس ایک اور خاتون کی موجودگی کی اطلاع ہے جسے جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ک کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021