ڈائٹنگ کے شوق نے بالی وڈ اداکارہ کی جان لے لی

فوٹو :فائل 

بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹنگ کے باعث گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی 27 سالہ بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی جمعے کو گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹنگ کر رہی تھیں جس کی وجہ سے ان کے گردے فیل ہوگئے اور وہ جمعے کے روز بنگلور میں انتقال کر گئیں۔

27 سالہ بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کانچی‘ سے کیا تھا جب کہ یہ فلم ’میں کرشنا ہوں‘، گریٹ گرینڈ مستی‘، ‘بیگم جان‘، اور ’منی کرنیکا‘ جیسی فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

علاوہ ازیں بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی متعدد بنگالی اور تیلیگو پروجیکٹس میں کام کرنے کے ساتھ میوزک ویڈیوز میں بھی جلوگر ہوئی ہیں۔

کیٹو ڈائٹنگ کیا ہے؟

کیٹو ڈائٹ کا مطلب ’لو کارب ڈائٹ‘ ہے جس میں ایسی خوراک کا استعمال کرتے ہیں جس میں پروٹین اور فیٹ ہوتا ہے جب کہ اس ڈائٹ میں کاربوہائڈریٹس کا استعمال بلکل کم کردیتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی ڈائٹ ہے جسے مختصر اور صرف اُتنے ہی وقت کے لیے کرنا چاہیے جب تک آپ کا وزن کم نہیں ہوجاتا، طویل عرصے تک اس ڈائٹ کو کرنے سے صحت سے متعلق بے شمار مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

مزید خبریں :