’توبہ یہ پاکستان ہے؟‘

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستان فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان کو سوشل میڈیا پر ہنی مون کی ایک تصویر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ  رہا ہے۔

رواں سال جنوری میں شادی کرنے والی ماڈل ایمان سلیمان آج کل اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹے کر رہی ہیں۔

سیر و تفریح کے دوران ایمان سلیمان اپنے مداحوں کے ساتھ ہر پل کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر رہی ہیں۔

ماڈل ایمان سلیمان نے ہنزہ میں اپنے شوہر جمیل حیدر رضوی کے ساتھ ایک تصویر اپلوڈ کی جو متنازع بن گئی۔

متنازع تصویر میں ایمان سلیمان اپنے شوہر کی ناک پر بوسہ دے رہی تھیں جس پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان ہی برپا ہوگیا۔

صارفین کی جانب سے ماڈل ایمان  سلیمان کو اس تصویر پر بے حد تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے ماڈل کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا آبائی شہر ہنزہ، لیکن یہ ہمارا کلچر نہیں ہے‘۔

ابیحہ گیلانی نامی صارف نے لکھا کہ ’توبہ یہ پاکستان ہے؟‘۔

ایک اور صارف کہتی ہیں کہ ’اس کو تو پرائیوسی میں رکھو‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ماڈل ایمان سلیمان کو اپنے بال بے حد مختصر کروانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں :