Time 07 اکتوبر ، 2020
کھیل

بابر اعظم دباؤ ختم کرنے کیلئے کیا نسخہ استعمال کرتے ہیں؟

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا کورونا کی وجہ سے بائیو سیکیور ماحول میں رہنے کا عادی ہو چکا ہوں۔

بابر اعظم نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے باوجود دنیا بھر میں کرکٹ کی سرگرمیاں جاری رہنا خوش آئند ہے اور اس وجہ سے انہیں دورہ انگلینڈ میں پاکستان اور پھر سمرسیٹ کی نمائندگی کے بعد اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بائیو سیکیور ببل میں رہنا پڑے گا تاہم وہ اب اس ماحول کے عادی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کا راز ہمیشہ اپنا قدرتی کھیل کھیلنا ہے لیکن جب دباؤ کا شکار ہوں تو پھر خاموش نہیں بیٹھ سکتا، خود پر سے دباؤ ختم کرنے کے لیے ڈریسنگ میں بیٹھے ساتھی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف سے گفتگو شروع کر دیتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کافی عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات نہیں کی، وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے میں سینٹرل پنجاب کی قیادت سنھبالنے آج راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز کا کہنا ہے کہ وہ مشکل سے مشکل کنڈیشنز اور پچ پر سخت پریکٹس کرتے ہیں تاکہ میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں، انگلینڈ میں اچھا باؤنس ملتا ہے، جس سے بیٹنگ بہتر ہوئی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، زمبابوے کے خلاف کامیابی حاصل کر کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل مومینٹم حاصل کرنا چاہتے۔

مزید خبریں :