پاکستان
Time 08 اکتوبر ، 2020

دونوں ہاتھوں سے محروم پاکستانی اسنوکر پلیئر کی دھوم

سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی اسنوکر پلیئر کی دھوم مچی ہوئی ہے جو کہ پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں سے محروم ہے۔

32 سالہ محمد اکرام پیدائش سے ہی دونوں ہاتھوں سے محروم ہیں لیکن اسنوکر کی ٹیبل پر حریف کو ناکوں چنے چبوادیتے ہیں۔

محمد اکرام کیو بال کو اپنی ٹھوڑی سے اس مہارت سے ہٹ کرتے ہیں کہ گیند پاکٹ میں جاکر ہی دم لیتی ہے۔

32 سالہ محمد اکرام پیدائش سے ہی دونوں ہاتھوں سے محروم ہیں لیکن اسنوکر کی ٹیبل پر حریف کو ناکوں چنے چبوادیتے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

صوبہ پنجاب کے علاقے سمندری کے اسنوکر کبلز میں اسنوکر کھیلنے والے محمد اکرام سے اچھی طرح واقف ہیں۔

اکرام کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل کام ہے، بہت محنت سے یہ مہارت حاصل کی ہے، اگر کوئی کھلاڑی مجھ جیسا ہے تو میں اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔

اکرام کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل کام ہے، بہت محنت سے یہ مہارت حاصل کی ہے، اگر کوئی کھلاڑی مجھ جیسا ہے تو میں اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں— فوٹو: اے ایف پی

اکرام کے مطابق بچپن میں اس نے اسنوکر دیکھنا شروع کیا اور پھر اس میں کھیلنے کا بھی شوق پیدا ہوا اور اس نے چوری چھپے پریکٹس شروع کردی۔

شروع میں اکرام خالی ٹیبل پر اکیلے پریکٹس کرتا تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس نے دوسرے کھلاڑیوں کے خلاف میچز کھیلنا شروع کردیے اور اب وہ اتنا ماہر ہوگیا ہے کہ علاقے کے بہترین سے بہترین کھلاڑی کو بھی چیلنج کرسکتا ہے۔

شروع میں اکرام خالی ٹیبل پر اکیلے پریکٹس کرتا تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس نے دوسرے کھلاڑیوں کے خلاف میچز کھیلنا شروع کردیے— فوٹو: اے ایف پی

اکرام کے گھر والوں کو خطرہ تھا کہ اس طرح اس کی ٹھوڑی زخمی ہوسکتی ہے لہٰذا انہوں نے کئی سال تک اسے کھیل سے دور رکھا تاہم گزشتہ برس انہوں نے اکرام کو کھیلنے کی اجازت دے دی۔

اکرام کے گھر والوں کو خطرہ تھا کہ اس طرح اس کی ٹھوڑی زخمی ہوسکتی ہے لہٰذا انہوں نے کئی سال تک اسے کھیل سے دور رکھا تاہم گزشتہ برس انہوں نے اکرام کو کھیلنے کی اجازت دے دی— فوٹو: اے ایف پی

اکرام کی مہارت نے اسے سوشل میڈیا پر اسنوکر کھیلنے اور پسند کرنے والوں میں بے حد مقبول کردیا تاہم اکرام کا کہنا ہے کہ اسے سوشل میڈیا کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں معلوم۔

اکرام کی مہارت نے اسے سوشل میڈیا پر اسنوکر کھیلنے اور پسند کرنے والوں میں بے حد مقبول کردیا تاہم اکرام کا کہنا ہے کہ اسے سوشل میڈیا کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں معلوم— فوٹو: اے ایف پی


مزید خبریں :