ایک اور پاکستانی ویب سیریز بھارتی چینل زی 5 پر ریلیز ہونے کیلئے تیار

—اسکرین گریب

پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کے بعد اب ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ بھارتی چینل زی 5 پر ریلیز کی جائے گی۔

پاکستانی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ میں اداکارہ و وی جے مدیحہ امام اور ان کے ساتھ اداکار بلال عباس مرکزی کردار ادا کریں گے۔

—اسکرین گریب

علاوہ ازیں ویب سیریز کی دیگر کاسٹ میں محمد احمد، کنزہ رزاق، بیو ظفر، فرقان قریشی، کرن حق اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کی ہدایت کاری مہرین جبار نے دی ہے جب کہ اس کی کہانی معروف ناول پیرِ کامل اور ڈرامہ زندگی گلزار لکھنے والی مصنفہ عمیرہ احمد نے لکھی ہے۔

اس ویب سیریز  میں کامیڈی، ڈرامہ اور رومانوی عنصر بھی شامل ہے۔

اداکار بلال عباس نے اپنے انسٹاگرام پر ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کیا جب کہ ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ 30 اکتوبر کو زی 5 پر نشر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ زی 5 پر ریلیز کی جانے والی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کے پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی عائد ہے جس پر متعدد اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 

مزید خبریں :