پاکستان
Time 09 اکتوبر ، 2020

گنے کے کاشتکاروں کو بینکوں کے ذریعے ادائیگی کا فیصلہ

فوٹو: فائل 

لاہور: حکومت پنجاب نے گنے کےکاشتکاروں کو بذریعہ بینک ادائیگی لازم قرار دے دی۔

کین کمشنر پنجاب زمان وٹو کے مطابق کرشنگ سیزن میں کسانوں کو بینکوں کے ذریعے ادائیگی کا فیصلہ شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 میں ترمیم کے ذریعے کیاگیا ہے۔

کین کمشنر کا کہنا تھا کہ گنے کے کاشتکاروں کو  بینکوں کے ذریعے ادائیگی سے انہیں تحفط ملے گا لہٰذا وہ اپنے علاقوں کی مِل کے قریب بینک اکاؤنٹ کھلوائیں۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کے ذریعے ادائیگی سے کاشتکاروں کے مڈل مین جیسے مسائل ختم ہو جائیں گے جب کہ کاشتکاروں کو بروقت پوری رقم مل سکے گی۔

مزید خبریں :