اداکارہ و ماڈل علیزے بھی کورونا وبا کا شکار

فوٹو: فائل 

پاکستان فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ادکارہ و ماڈل علیزے گبول بھی عالمی وبا کورونا میں مبتلا ہو گئیں۔

ماڈل علیزے گبول نے چند روز قبل ایک ٹوئٹ کے ذریعے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کا کووڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

علیزے گبول نے بتایا کہ ’انہیں سب سے پہلے تیز  بخار تھا لیکن اب انہیں کورونا وائرس کی بہت کم علامات ہیں جب کہ انہوں نے اپنے آپ کو گھر ہی میں قرنطینہ کر لیا ہے‘۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک متعدد اداکار اور اداکارائیں متاثر ہوئی ہیں جن میں ندا یاسر، روبینہ اشرف، علیزے شاہ اور دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال 

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 3 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جب کہ کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی 6 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید خبریں :