دنیا
Time 10 اکتوبر ، 2020

آذربائیجان نے آرمینیا سے کتنے علاقے واپس لیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر اکاؤنٹ علی علی زادہ

پاکستان میں آذر بائیجان کے سفیر نے آرمینیا کے ساتھ جاری جنگ میں آزاد کرائے گئے علاقوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورونو کاراباخ کے معاملے پر تقریباً 2 ہفتوں سے جنگ جاری ہے جس میں 300 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آرمینیا نے آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گانجا کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان نے آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری اس تنازع میں آذربائیجان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے آزاد کرائے گئے علاقوں کی تفصیلات کے ساتھ نقشہ بھی شیئر کیا۔

علی علی زادہ نے بتایا کہ آذربائیجان نے آرمینیا کے قبضے سے ایک شہر، ایک بستی اور 34 گاؤں آزاد کرالیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے خدا کی مدد اور آپ کی دعاؤں سے آرمینی قبضے سے آزاد آذربائیجان کی زمینوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :