کاروبار
Time 10 اکتوبر ، 2020

غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں ترسیلات کیسے جمع ہو سکیں گی؟ رولز جاری

منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے وزارت خزانہ نے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں بیرون ممالک سے ترسیلات جمع کرانے کے لیے طریقہ کار جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں بیرون ملک بینکنگ چینل سے ترسیلات کریڈٹ ہو سکیں گی تاہم برآمدات اور سروسز کی ادائیگی کی رقوم غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں نہیں آسکیں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق غیر رہائشیوں کو سکیورٹیز کی فروخت، اجراء کی رقوم غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں نہیں آ سکیں گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ انفرادی غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں دوسرے انفرادی غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ سے رقم کریڈٹ ہو سکے گی۔

حکومت پاکستان کی اسکیموں کے تحت سرمایہ کاری کی رقم یا منافع غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں کریڈٹ کیا جا سکے گا

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان کسٹم کوڈ کلیئر کرائی گئی کرنسی بھی غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں کریڈٹ ہو سکے گی۔

مزید خبریں :