کاروبار
Time 12 اکتوبر ، 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 588 پوائنٹس کی کمی

ہنڈریڈ انڈیکس 588 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 209 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ رہا۔

تاہم مثبت رجحان میں اُس وقت بدلاؤ آیا جب ایشیاء پیسفک گروپ نے پاکستا ن کی پوزیشن اضافی واچ لسٹ میں برقرار رکھے جانے کا فیصلہ کیا۔

ٹھیک اسی وقت وزیر اعظم نے عاصم باجوہ کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ بھی منظور کیا۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 902 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 588 پوائنٹس کمی سے 40209 پر بند ہوا۔

بازار میں آج 37 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً 13 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 95 ارب روپے کم ہوکر 7507 ارب روپے ہوگئی۔ 

مزید خبریں :