دنیا
Time 12 اکتوبر ، 2020

گلابی اور ارغوانی شعاعیں بکھیرتا نایاب ترین ہیرا نیلامی کیلئے تیار

گلابی اور ارغوانی شعاعیں بکھیرتا روس کا نایاب ہیرا نیلامی کے لیے تیار ہے۔

آئندہ ماہ 11نومبرکو سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی نیلامی میں بیش قیمت ہیرےکی قیمت 6 ارب 22 کروڑ روپے سے زیادہ ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

ہیرےکی قیمت 6 ارب 22 کروڑ روپے سے زیادہ ملنے کی توقع ہے— فوٹو: اے پی

 اس نایاب گلابی، ارغوانی ہیرے کو ہانگ کانگ میں نمائش کے لیے پیش کردیاگیا ہے اور جنیوا میں نیلامی سے قبل سنگاپور اور  تائی پے میں بھی اس کی نمائش کی جائے گی۔

ہیرے کا وزن 14.83 قیراط ہے جو کہ اپنی قسم کا اب تک ملنے والا سب سے بڑا ہیرا ہے،فوٹو: اے پی

نیلامی کمپنی کے مطابق روس کی کان سے نکالا گیا 14.83 قیراط کا یہ نایاب ہیرا اپنی قسم کا اب تک ملنے والا سب سے بڑا ہیرا ہے۔

نایاب گلابی ہیروں میں صرف ایک فیصد ہیرے ہی 10 قیراط وزن کے ہیں،فوٹو:رائٹر

ماہرین کے مطابق گلابی ہیرے پہلے ہی نایاب ہیں اور اب تک ملنے والے گلابی ہیروں میں سے صرف ایک فیصد ہیروں کا وزن ہی 10 قیراط تک پایا گیا ہے۔

مزید خبریں :