Time 13 اکتوبر ، 2020
دنیا

65 سالہ خاتون 14 ماہ میں 8 بار کیسے ماں بن گئی؟

بھارتی ریاست بہار میں بچیوں کی پیدائش پر ماں کو حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی وظیفہ دیا جاتا ہے— فوٹو:فائل

بھارت کی ریاست بہار میں 65 سالہ خاتون 14 ماہ میں 8 اور ایک اور خاتون 9 ماہ میں 5 بار ’ماں بن گئیں‘، لیکن ایسا کیسے ممکن ہے؟

یہ واقعہ بھارت کی ریاست بہار کے علاقے مظفر پور میں پیش آیا جس نے سب کو چکر ا کر رکھ دیا ہے۔

65 سالہ خاتون لیلا دیوی کے 14 ماہ میں 8 مرتبہ ماں بننے پر ریاستی محکمہ صحت بھی پریشان ہوگیا اور انکوائری بٹھادی، انکوائری میں انکشاف ہوا کہ ایک اور خاتون نے بھی 9 ماہ میں 5 بار بچیوں کو مبینہ طور پر ’جنم‘ دیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست بہار میں بچیوں کی پیدائش پر ماں کو حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی وظیفہ دیا جاتا ہے اور فی بچی کی پیدائش پر 1400 بھارتی روپے دیے جاتے ہیں۔ 

یوں 65 سالہ خاتون نے 9 بار ماں بن کر ریاستی حکومت سے 11 ہزار 200 روپے جب کہ سونیا دیوی نے بھی 9 ماہ میں 5 بچیوں کی پیدائش پر 7 ہزار بھارتی روپے وصول کیے ہیں۔

محکمانہ انکوائری میں دونوں خواتین کا ماں بننا فراڈ نکلا ہے ، وہ صرف کاغذوں میں ہی ماں بنی ہیں اور رقم وصول کی ہے۔

اس پر عدالت نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :