پاکستان
Time 13 اکتوبر ، 2020

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں جام کمال نے تصدیق کی کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے16نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے شکار18مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے باعث انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 146 ہے ۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں اب تک 8247افراد کےکورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن میں سے 596افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :