14 اکتوبر ، 2020
ملتان سے دبئی جانے والے پاکستانی مسافر دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئے، مسافر وزٹ ویزہ پر گئے تھے لیکن ائیرپورٹ انتظامیہ نے انہیں ائیرپورٹ پر ہی روک لیا۔
منگل کے روز ملتان سے دبئی جانے والے مسافر دبئی ائیر پورٹ پر بے یار و مددگار ہیں، یہ مسافر دبئی وزٹ ویزہ اور ریٹرن ٹکٹ بھی لے کر گئے لیکن اس کے باوجود دبئی ائیرپورٹ انتظامیہ انہیں دبئی میں داخلہ کی اجازت نہیں دے رہی۔
مسافروں کا کہنا ہے ان کے پاس ہوٹل کی بکنگ اور واپسی کا ٹکٹ بھی موجود ہے اس کے باوجود انہیں نہیں جانے دیا جارہا۔
مسافروں نے پاکستان ایمبیسی اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہہ وہ یو اے ای حکام سے بات کرکے پاکستانیوں کے لیے دبئی کے دروازہ کھلوائیں۔
یو اے ای کی نئی پالیسی کے مطابق اگر کسی مسافر کے 2 ہزار درہم نہیں ہوں گے تو اسے وزٹ ویزہ پر دبئی میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔