کاروبار
Time 14 اکتوبر ، 2020

ملک میں سونا سستا ہونے لگا

فی تولہ سونا کی قیمت میں 400 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار ایک سو روپے ہوگئی— فوٹو: فائل

ملک میں فی تولہ سونا سستا ہونے لگا اور صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ہوئی ہے جس کے وہ بعد ایک لاکھ 16 ہزار ایک سو روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 537 روپے ہوگئی جب کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 21 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1900 ڈالر کا ہوگیا۔



مزید خبریں :