پاکستان
Time 16 اکتوبر ، 2020

مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے: مشیر خزانہ

فائل فوٹو، حفیظ شیخ

لاہور: وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا اور مہنگائی پر بھی جلد قابو پالیں گے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے گورنر ہاؤس میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہی سے دوچار رہی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت گئے تھے اور مشکل معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے جس سے حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں، مشکل صورتحال میں سخت فیصلے کرنا پڑے، مہنگائی پر جلد قابوپالیں گے۔

مزید خبریں :