پرائیوٹ سیکرٹری میں کورونا کی تصدیق، جج نے اپنا کمرہ از خود سیل کرادیا

فوٹو: جیو نیوز

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کورونا کا شکار ہو گئے جس کے باعث سیشن جج نے حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر از خود کمرہ عدالت کو سیل کروا دیا۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کے سپرنٹنڈنٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ سیشن جج رخشندہ شاہین کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری ذیشان جعفری نے چند روز قبل کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اس صورتحال کے بعد سیشن جج ایسٹ نے حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر کورٹ روم کو خود سیل کروا دیا جب کہ سیشن جج ایسٹ کا اضافی چارج ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو سونپ دیا گیا۔ 

انہوں نے وضاحت کی کہ بعض اخبارات میں سیشن جج رخشندہ شاہین کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبریں آئی ہیں  جس میں کوئی صداقت نہیں البتہ ان کے اسٹاف میں شامل فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر از خود احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :