دنیا
Time 16 اکتوبر ، 2020

امریکا میں 6 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑنے والا شخص کون ہے؟

فائل فوٹو

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک چینی مسافر طیارے کے عملے نے 6000 فٹ کی بلندی پر ایک نامعلوم شخص کو جیٹ پیک فلائر کی مدد سے اڑتے دیکھا جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جیٹ پیک فلائر ایک ایسی مشین کو کہا جاتا ہے جس کی مدد سے کوئی بھی شخص ہوا میں اڑان بھر سکتا ہے۔

6 ہفتوں کے دوران لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیٹ پیک فلائر کی مدد سے اڑنے والا یہ دوسرا ممکنہ ہوا باز ہے جسے ایل اے ایکس سے منسلک چائنہ ایئرلائن006 کے فلائٹ عملے نے شمال مغرب سے چند میل کی دوری پر ہوا میں اڑان بھرتے دیکھا۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے بھی دونوں معاملات کی تحقیقات جاری ہے ساتھ ہی مقامی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی خبردار کردیا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 29 اگست کو امریکن ایئر لائنز فلائٹ1997 کے پائلٹ نے اپنے طیارے کے بائیں جانب 300گز کی بلندی پر پرواز کرتے دیکھا جو 3000 فٹ کی بلندی پر اڑان بھر رہا تھا۔ 

مزید خبریں :