دنیا
Time 16 اکتوبر ، 2020

امریکا نے میکسیکو کے سابق وزیر دفاع کو حراست میں لے لیا

فوٹو: فائل

امریکا نے میکسیکو کے سابق وزیر دفاع جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا کو حراست میں لے لیا۔

میکسیکو کے سابق وزیر خارجہ مارسیلو ابرارڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ امریکی حکام نے جنرل سیلواڈور سنفیگوز کو لاس اینجلس ائیرپورٹ سے حراست میں لیا۔

مارسیلو ابرارڈ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ امریکا میں تعینات میکسکن سفیر نے انہیں سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا کو کن الزامات پر حراست میں لیا گیا یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی امریکی حکام نے میکسیکو کے سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا کہنا ہے کہ جب اس حوالے سے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کی خاتون ترجمان سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے سابق وزیر دفاع کو حراست میں لیے جانے کی تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا۔

مارسیلو ابرارڈ لاس اینجلس میں میکسیکو کے قونصل خانے کو جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا پر الزمات اور انہیں سفارتی استثنیٰ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا 2018 سے لیکر 2018 تک میکسیکو کے وزیر دفاع رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :