پاکستان
Time 16 اکتوبر ، 2020

مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کارکن نے بکرے ذبح کردیے

لیگی نائب صدر نے کارکن کی جانب سے والہانہ محبت کے اظہار پر ٹوئٹ کرکے تعریف کی— فوٹو: مریم نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کارکن نے صدقے کے 2 بکرے ذبح کردیے۔

مریم نواز گوجرانوالا میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت کیلئے اپنے گھر جاتی عمرہ سے دوپہر میں نکلی ہیں تاہم اب تک ان کا قافلہ کامونکی پہنچا ہے۔

اس دوران مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کارکن نے صدقے کے بکرے ذبح کیے۔

لیگی نائب صدر نے کارکن کی جانب سے والہانہ محبت کے اظہار پر ٹوئٹ کرکے تعریف کی۔

راستے میں مریم نواز نے گاڑی میں ہی سینڈوچ بھی کھائے۔ اب ان کے قافلے کی رفتار تیز ہوگئی ہے اور جلد وہ جلسہ گاہ پہنچ جائیں گی۔

مزید خبریں :