پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2020

ماں اور دو بچوں کو گھر میں زہر دے کر قتل کردیا گیا

فائل فوٹو

سرگودھا: ماں اور دو بچوں کو گھر میں پُراسرار طور  پر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے یوسف پارک میں 40 سالہ خاتون نسرین، اس کی 13 سالہ بیٹی ارم اور 2 سالہ بیٹے احمد کو قتل کر دیا گیا  جب کہ گھر کا سربراہ غائب ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ قتل کا انکشاف لاشوں سے بدبو آنے پر محلہ داروں کی نشاندہی پر ہوا جب کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ تینوں کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے لوگ کرایہ دار تھے، واقعے کے بعد گھر کے سربراہ غلام عباس کے لاپتا ہونے پر اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی فوری طور پر تفتیش شروع کردی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دیا۔

مزید خبریں :